Live Updates

پنجاب بھر کے سکول سربراہان کیلئے بچوں کا امتحان لینا درد سر بن گیا

امتحان لینے کیلئے سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا ہونگے،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صرف سکولوں کو سوالیہ پیپر ای میل کرے گا

بدھ 16 جون 2021 15:35

پنجاب بھر کے سکول سربراہان کیلئے بچوں کا امتحان لینا درد سر بن گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں سربراہان کیلئے بچوں کا امتحان لینا درد سر بن گیا، امتحان لینے کیلئے فی سکول 40سے 50ہزار روپے کے سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا ہونگے،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صرف سکولوں کو سوالیہ پیپر ای میل کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولز مالی مشکلات کا شکار ہیں،طلبا کا امتحان لینا سربراہان کیلئے درد سر بن گیا ہے, امتحان لینے کیلئے فی سکول 40سے 50ہزار روپے کے سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا پڑیں گے، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا مشکل ہوگیا, پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صرف سکولوں کو سوالیہ پیپر ای میل کرے گا,سوالیہ پیپر کی فوٹو کاپیاں کروانا سکول ہیڈ کی ذمہ داری ہوگی، امتحانات کا آغاز 18 جون سے ہونا ہے،سکول سربراہان کو فی طالبعلم پیپر 12 روپے کی فوٹو کاپیاں کروانا ہوں گی۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق پرچوں کی چھپائی بہت مہنگی ہی, ان کا کہنا ہے کہ پیک خود سے سوالیہ پیپر فراہم کرے یا پیپرز کیلئے سکولوں کوفنڈز فراہم کرے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکول کے پاس اضافی بجٹ موجود ہے، سکول سربراہان نان سیلر بجٹ میں سے پیپرز کی چھپائی کرواسکتے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :