
پریس فریڈم کی تنظیموں کا صحافی زبیر مجاہد کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ
بدھ 16 جون 2021 16:02

(جاری ہے)
زبیر مجاہد کو نومبر 2007 میں پرویز مشرف کی حکومت کے تباہ کن زوال کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر ان کی کچھ انتہائی متاثر کن کہانیوں نے میرپورخاص میں مقامی پولیس کے غلط کاموں کو بے نقاب کیا جس کے نتیجے میں مختلف پولیس افسران کو برطرف کردیا گیاتھا اسکے بعد زبیر مجاہد کو محکمہ پولیس کے کچھ لوگوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں اوراسی محکمے کو قتل کی تحقیقات کا کام سونپ دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں آفیشل پولیس تفتیش میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ خصوصا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تفتیش کاروں نے زبیر کو جس گولی سے مارا گیااس گولی کی جانچ پڑتال ہی نہیں ہوئی اور جرم کے مقام کے ارد گرد عینی شاہدین کی تلاش نہیں کی گئی۔میرپورخاص پولیس نے تبصرے کی درخواستوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔رپورٹ میں قتل کی دوبارہ تحقیقات کے لئے ایک موثر اور غیر جانبدارانہ تفتیشی ٹیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عمل سندھ ہائی کورٹ کے زیرنگرانی کیا جانا چاہئے۔ رپورٹ یہ نتیجہ اخذ کرتی ہے کہ میرپورخاص پولیس قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ملوث ہوسکتی ہے اور قتل کی دوبارہ تحقیقات کے لئے ایک موثر اور غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم کا مطالبہ کرتی ہیاور اس کام کو سندھ ہائی کورٹ زیراہتمام کیا جانا چاہیے۔ ایف پی یو کے ڈائریکٹر لیون ولیمزکہتے ہیں:"ایک صحافی کو قتل کرنا دنیا کا محفوظ ترین جرم ہی: دس میں سے نو کیسز میں قاتل رِہا ہو جاتا ہے۔ سزا سے بچنے کے سلسلے کو توڑنے کے لئے پاکستان کے حکام کو زبیر مجاہد کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔" سی پی جے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئل سائمن کہتے ہیں: "پاکستان نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران صحافیوں کے قتل کے الزام میں تقریبا مکمل چھوٹ دیکھی ہے۔ زبیر مجاہد کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات اس چھوٹ کے سلسلے کو توڑنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آر ایس ایف کے سیکرٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئیر کہتے ہیں: "زبیر مجاہد ، سچائی کو بے نقاب کرنے پر قتل کیا گیا۔ اب اس قتل کی ناصرف مناسب تحقیقات ہونی چاہئیں بلکہ انصاف بھی ملنا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی کمپنی کا سی ای او ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل
-
انڈونیشیا میں پیدائش سے قبل ہی بچوں کی خرید و فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا
-
مسجد حرام کے دروازوں پر مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجیز کا استعمال
-
نیٹ فلکس کے منافع میں اشتہارات اور سبسکرپشن کے باعث زبردست اضافہ، 3 ماہ میں آمدنی 11.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
-
لبنان کو مستقل بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی ریاست الاسکا میں7.1 شدت کا زلزلہ ،سونامی کی وارننگ جاری
-
بنگلہ دیش، حسینہ واجد کے آبائی ضلع گوپال گنج میں شدید جھڑپیں، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
-
امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کرلیا
-
باراک اوباما اور مشعل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
صہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا بیچ میںکیوں آتا، خامنہ ای
-
شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ، دونوں ممالک سے بات کرونگا، ٹرمپ
-
اماراتی فضائی کمپنی کا ایران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.