پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ

جمعرات 17 جون 2021 16:42

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے وفدنے کنوینئرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی سربراہی میں یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالو جی لاہور کا دورہ کیا۔پی ا ی سی کی ٹیم کے دورے کا مقصد بی ایس سی کے 9پروگراموںکی ری ایکریڈیشن کیلئے مطلوبہ معیارکا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

وفد نے وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کے ہمراہ مکینیکل انجینئر نگ ،آرکیٹیکچرل انجینئرنگ،ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ،میٹلرجیکل اینڈ مٹیریلز،پٹرولیم اینڈ گیس،سِول انجینئرنگ،کمپیوٹر انجینئر نگ ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور میکاٹرونکس اینڈ کنٹرول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔

وفد نے یوای ٹی کی9 ڈگریوں کی ری ایکریڈیشن کے لیے یو ای ٹی کے پاس مطلوبہ کوالیفکیشن کے اساتذہ اور دیگرسہولیات کا جائزہ لیا ۔اس مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورنے پی ای سی کے معیار کے مطابق انتظامات کرنے پر متعلقہ فیکلٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی طلباو طالبات کے بہترین مفاد میں اقدامات اٹھاتی رہے گی۔