شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دوران ملاقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عراقی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان ،علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، گفتگو

جمعرات 17 جون 2021 22:39

شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات ،دوران ملاقات ،مختلف ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عراقی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے دورہ عراق کے دوران بھرپور میزبانی پرعراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان عراق سے تعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار پر استوار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان ،علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور عراق کے مابین تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، بغداد میں ہونیوالے مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس کے جلد انعقاد کے متمنی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ ، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ زائرین کے ویزوں کا معاملہ اٹھایا اور ہرسال زیارات کیلئے عراق جانیوالے پاکستانی زایرین کو ویزوں کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان،افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے ، وزیر خارجہ نے عراقی ہم منصب کو قبل ازیں دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔عراقی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا