ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(W-EE) میڈم پروین اختر صاحبہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر TDA /332 میں ہونے والی ٹیچر فورم میٹنگ کا اچانک وزٹ کیا بہترین نظم و ضبط پر اےای او موسی خان کو شاباش دی

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (مرکز لیہ تھل کلاں زنانہ) موسیٰ خان class room observation toolکی پریکٹس نمبر 4 پر اساتذہ کو بریفننگ دے رہے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 17:32

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(W-EE) میڈم پروین اختر صاحبہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری ..
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،ماجدرندھاوا) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(W-EE) میڈم پروین اختر صاحبہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چک نمبر TDA /332 میں ہونے والی ٹیچر فورم میٹنگ کا اچانک وزٹ کیا بہترین نظم و ضبط پر اےای او موسی خان کو شاباش دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر (مرکز لیہ تھل کلاں زنانہ) موسیٰ خان class room observation toolکی پریکٹس نمبر 4 پر اساتذہ کو بریفننگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)



میڈم صاحبہ نے ٹریننگ سیشن کو سنا اور اساتزہ سے سوالات بھی کئے۔ بعد ازاں میڈم صاحبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اساتزہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تمام وسائل بروۓکار لا رہی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتزہ تدریس کے دوران ان تکنیک کو استعمال کریں ہر ٹیچر کا طریقہ تدریس اتنا آسان اور عام فہم ہونا چاہیے کہ بچے فوراً سے سیکھ جائیں ۔ میڈم صاحبہ نے آج کی ٹریننگ کے دوران بہترین نظم و ضبط برقرار رکھنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر موسیٰ خان اور سکول کی ھیڈ مسٹریس کی تعریف کی۔