صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2021-22 ایک متوازن ، عوام دوست اور ایک تاریخی بجٹ ہے، محمود خان

جمعہ 18 جون 2021 22:35

صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2021-22 ایک متوازن ، عوام دوست اور ایک تاریخی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبائی بجٹ برائے مالی سال 2021-22 ایک متوازن ، عوام دوست اور ایک تاریخی بجٹ ہے، یہ ایک ٹیکس فری بجٹ ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ، کئی ایک ٹیکسوں کو ختم کردیا گیا، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 370 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہیجو مجموعی بجٹ کا 33 فیصد بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے، آئمہ مساجد کے لیے ماہانہ وظائف بجٹ میں شامل ہیں، نئے بجٹ میں صحت، تعلیم، پینے کے پانی اور دیگر سماجی شعبوں کے بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے، ضم اضلاع کے عوام کیلئے صحت کارڈ پلس اسکیم کی سالانہ کوریج کو چھ لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے مالی سال کے بجٹ کے مقابلے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے بجٹ میں 24 ارب روپے ، صحت کے بجٹ میں 22 ارب ، پولیس کے بجٹ میں 12ارب روپے اضافہ کیا، سیاحت اور کھیلوں کے بجٹ میں 11 ارب جبکہ بلدیات کے بجٹ میں چھ ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔