سندھ سرکار کے وفادار غلام سرکاری افسران جب تک پاکستان کے وفادار نہیں بنیں گے، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن نہیں، ایم کیو ایم

جمعہ 18 جون 2021 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سندھ سرکار کے وفادار غلام سرکاری افسران جب تک پاکستان کے وفادار نہیں بنیں گے اس وقت تک سندھ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا، حیدر آباد پویس سندھ سرکار کی خدمت گزاری میں مصروف ہے جبکہ حیدر آبادشہر کو چور ڈاکوئوںکے حوالے کردیا گیا ہے، حیدرآباد اور لطیف آباد میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر حیدر آباد پویس کا کردار خاموش تماشائی کا نظر آتا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ کے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی صلاح الدین ،صابر حسین قائم خانی ،راشد خلجی ،ناصر حسین قریشی اور ندیم صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں مسلسل جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ حیدر آباد پویس سندھ سرکار کی خدمت گزاری میں مصروف ہے جبکہ حیدر آبادشہر کو چور ڈاکوں کے حوالے کردیا گیا ہے، شہر کے صنعتکار سے لیکر ایک عام تاجر بھی موجودہ ضلعی انتظامیہ کی بالخصوص حیدر آباد پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ سرکار کے وفادار غلام سرکاری افسران جب تک پاکستان وفادار نہیں بنے گے اس وقت تک سندھ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ نہیں ہوسکے گا ۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کے افسران اپنی ذمہ داریوں کوادا کرنے سے زیادہ شہر میں ہونے والی تقریبات میں مہمان خصوصی بنے پر توجہ زیادہ دیتے نظر آتے ہیں، ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حیدر آباد نے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدر آباد میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسڑکٹ پولیس افسران کی نا اہلی و غفلت ،کوتاہی پر ایکشن لیں تاکہ حیدر آباد شہر میں جرائم کی وارداتوں کا خاتمہ ہوسکے۔