
سندھ حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
دسویں جماعت کے امتحان5 جولائی اور بارہویں کے26 جولائی سے شروع ہوں گے، امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کردیا گیا ہے، امتحانی پرچہ 50 فیصد ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا، محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 18 جون 2021
22:38

(جاری ہے)
امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔
امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کردیا گیا ہے۔ تین گھنٹے کے دورانیے والا امتحان 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے والے امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اسکولوں اپنی سہولت کے تحت لینے کی اجازت ہے۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے27 جولائی سے شروع ہوں گے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، رواں سال 80 لاکھ سے زائد طلبا امتحان دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کا ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا اور بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے ایس او پیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں دو تہائی مہاجرین کو غربت کے خطرے کا سامنا، اسٹڈی
-
پاکستان کے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے، اہم مرکز تباہ
-
وزیراعلیٰ کی سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری
-
فیلڈ مارشل کی صدر سے ملاقات؛ پاک افغان کشیدگی پر بریفنگ دی، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے ،ہر خاندان کو محفوظ، غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک دستیاب ہو، صدر آصف علی زرداری کا خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
سہیل آفریدی کے حلف کی تقریب میں دلچسپ صورتحال
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق سپیکر آغاسراج درانی کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت
-
صدر مملکت کی افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.