اپوزیشن کے خلاف طاقت کا استعمال اورارکان اسمبلی کو زخمی کرناقابل مذمت ہے ، ،مولانا عبدالرحمن رفیق

'دہشت گرد"اور "بکتربند بجٹ" باعث شرم ہے،طاقت کا استعمال کرکے جام کمال نے روایات کوپاؤں تلے روندا

جمعہ 18 جون 2021 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حافظ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد اور دیگر نے اپوزیشن اراکین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر تعلیم عبدالواحد صدیقی بابورحیم مینگل کو زخمی کرنے دیگر اراکین اسمبلی اور خواتین کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'دہشت گرد"اور "بکتربند بجٹ" باعث شرم ہے،طاقت کا استعمال کرکے جام کمال نے روایات کوپاؤں تلے روندا، کل جس طرح پورے بلوچستان کے سیکورٹی اداروں کو کوئٹہ میں مورچہ زن کرکے بندوق کی نلی تلے بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی وہ جمہوریت کے منہ پر سیاہ دھبہ اور جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرنااہل کٹھ پٴْتلی حکومت سے ظلم کا حساب لینے اور ان کی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے تحریک کو نیارخ دے کر عوام کا حق ان سے برآمد کریں گی انہوں نے کہا کہ یہ عمل آدھے بلوچستان کے نمائندوں کے فنڈز چوری کرنے کی بھونڈی کوشش ہے سابقہ بجٹ کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے والے اب کرپشن کے نشے میں اتنے دھت ہوچکے ہیں کہ انتظامیہ کی طاقت سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہا یہ طرز آمرانہ ہے بہت سے ڈکٹیٹر آگئے اور چلے گئے مگر کامیابی ہمیشہ عوام اور عوامی جماعتوں کی رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور خواتین اراکین پر بکتربند گاڑیاں چڑھنا آمریت کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام بجٹ (میزانیہ 2021.2022)کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف ہر سطح پر حکمت عملی بنائے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن قیادت کے ہر حکم پر میدان عمل میں اتر کر غریب عوام کے حقوق کی جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہوں گے ،دریں اثناء جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے پورے شہر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے عوام اور مریضوں کو مشکلات سے دو چار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے توہین عدالت قراردیا کیوں کہ عدالت نے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم صادر کیا ہے�

(جاری ہے)