
پاکستان، اقوام متحدہ کے سربراہ کا متوسط آمدنی والے ممالک کیلئے قرض معطلی کا مطالبہ
بہت سے لوگ وبائی بیماری سے پہلے ہی سے پہاڑ جتنے قرضوں سے نمٹ رہے ہیں، پاکستانی سفیر منیر اکرم
ہفتہ 19 جون 2021 13:04

(جاری ہے)
سفیر نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش اہم مسائل میں قرضے، عالمی معاشی ناہمواریوں اور ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کی نشاندہی کی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے متوسط آمدنی والے ممالک کے قرضوں کو 2022 میں معطل کرنی کے بارے میں اپنی تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے بہت سے لوگ وبائی بیماری سے پہلے ہی سے پہاڑ جتنے قرضوں سے نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ قرضوں کے بحران کے بارے میں عالمی سطح پر ردعمل کم آمدنی والے ممالک کی حمایت کرنے کی درست کوشش کر رہا ہے تاہم متوسط آمدنی والے ممالک کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اس اجلاس جس میں متوسط آمدنی والے ممالک کی مدد کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔متوسط آمدنی والے ممالک میں عالمی سطح پر غریب عوام میں سے 70 فیصد رہائش پذیر ہیں۔جنوبی ایشیا کے تین بڑی ممالک بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ وبائی مرض سے متعدد خطرات اور عدم مساوات سامنے آئے ہیں جو ممالک کے اس متنوع گروہ میں پہلے سے موجود ہیں، ان میں سے بہت سے وبائی مرض سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ متوسط آمدنی والے گروپ میں ایک ارب سے زیادہ آبادی والا بھارت، اور 20 ہزار سے کم آبادی والا ملک پلا، دونوں شامل ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا کہ آبادی کی تعداد کے علاوہ یہ ممالک معاشی سرگرمیوں، جغرافیہ اور فی کس آمدنی کی سطح میں بھی مختلف ہیں جس میں سالانہ ایک ہزار سے لے کر 12 ہزار ڈالر تک ہوتا ہے۔2020 کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر کام کے اوقات کے نقصانات کا تخمینہ 14 فیصد لگایا گیا ہے۔نچلے درجے کے متوسط آمدنی والے ممالک میں 16.1 فیصد کی کمی ہوگی، توقع ہے کہ 2020 میں ترسیلات درمیانی آمدنی والے ممالک کو کم ملیں گی۔ورلڈ بینک کا تخمینہ ہے کہ 2020 کے آخر میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں 27 کروڑ افراد کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.