Live Updates

کراچی کے حصے میں کٹوتی کی جاتی ہے، ناصر حسین شاہ

ہم سندھ نہیں پاکستان کارڈ کی بات کرتے ہیں،وزیراطلاعات سندھ

ہفتہ 19 جون 2021 18:39

کراچی کے حصے میں کٹوتی کی جاتی ہے، ناصر حسین شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کو 70 فیصد حصہ دیتا ہے، لیکن اس کے حصے میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سندھ نہیں پاکستان کارڈ کی بات کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی چوری روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا 15 واں اجلاس وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی زیر صدات ہوا جس میں مالی سال 22-2021 کے آٹھ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کورنگی میں چائنیز کمپنی اور ضلع وسطی میں یورپین پس منظر رکھنے والی کمپنی کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔گلشن حدید، اسٹیل ٹان اور مراد میمن گوٹھ میں ڈی ایم سی ملیر کے موجودہ کنٹریکٹ کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کا آغاز کرنے کی منظوری بھی گئی جبکہ لینڈ فل کے لیے مختص جام جاکھرو کی 500 ایکڑ، گوند پاس 450، سون ولھار جامشورو میں 200 اور گنجو ٹکر حیدرآباد کی 500 ایکڑ اراضی ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے نام منتقل کرنے کی قرارداد منظوردی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حیدرآباد، کوٹری میونسپل کمیٹی اور ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی کی حدود میں سالڈ ویسٹ آپریشن کے کانٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ لاڑکانہ، موئن جو دڑو اور گڑھی خدا بخش میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات