پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست، سہیل تنویر اور عمران طاہر کی عمدہ بائولنگ
ذیشان مہتاب پیر 21 جون 2021 22:09
(جاری ہے)
اگلے اوور میں عمران طاہر کی ایک گیند پر غیرذمے درانہ شاٹ کے نتیجے میں آصف علی سٹمپ ہو گئے اور آؤٹ ہونیوالے 5ویں کھلاڑی بنے۔
عثمان خواجہ نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی اور ساتھ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ آسٹریلین بلے باز نے 40 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن سہیل تنویر نے اپنے اسپیل کے آخری اوور میں ان کی مزاحمت کا خاتمہ کرکے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلا دی۔ حسن علی نے عمران طاہر کو چھکا لگایا اور دوبارہ اسی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔بڑھتے رن ریٹ کے دباؤ کو یونائیٹڈ کے بلے باز جھیل نہ سکے اور پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان سلطانز نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ قرار دیے گئے۔ شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے جنہوں نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔ دونوں کھلاڑیوں نے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس شراکت کے مزید طول پکڑنے سے قبل شاداب خان نے 25 رنز بنانے والے شان مسعود کا کام تمام کردیا اور پھر ایک گیند بعد آؤٹ آف فارم رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا۔جانسن چارلس اور صیہب مقصود نے مشکل مرحلے پر 63 رنز کی شراکت قائم کی ، ویسٹ انڈین بلے باز 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ صہیب کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کی بڑے مجموعے تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی تھیں لیکن خوشدل شاہ نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر یونائیٹڈ کے اوسان خطا کردیے ، اننگز کے آخری اوور میں محمد وسیم نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 چھ رنز دیے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، خوشدل 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں اور فائنل الیون میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ناکام ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ہو گا۔ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.