سرینگر:بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک نوجوان شہید کر دیا

جمعہ 25 جون 2021 14:47

سرینگر:بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک نوجوان شہید کر دیا
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کے روز ضلع شوپیاںمیں ایک نوجوان کوشہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہانجی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :