شہباز شریف آج اسمبلی کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

بجٹ اجلاس کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں انہیں کزن کی وفات کی خبر ملی،لہٰذا وہاں چلے گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 30 جون 2021 04:59

شہباز شریف آج اسمبلی کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 جون 2021ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد بجٹ اجلاس کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں انہیں کزن کی وفات کی خبر ملی۔طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کزن کی وفات کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک دوسرے کے خلاف صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں ہمیں متحدہ اپوزیشن رہنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم نے استعفے پہلے رکھے تھے پیپلزپارٹی نے توجہ نہیں دی، ان لوگوں پر پنجاب حکومت نہیں چلا سکتے جنہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پورے نظام کو بہتر کرنا چاہتے تھے صرف حکومت نہیں بھیجنا چاہتے تھے، حکومت میں آنا نہیں نظام کو بہتر کرنا جیت ہوگی۔

نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نہ ہوایساکبھی نہیں ہوا نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں اپوزیشن لیڈراس لیے نہیں آئیں گے کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہے کہتاہے بیمارہوں پاکستان نہیں آؤں گا دوسرابھائی پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ایسارہاتوعوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے مارے گی کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ بجٹ پاس ہونے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ فراڈ سے پاس ہوا اورہم اسے نہیں مانتے انہوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔