بھتیجے کی جانب سے پی پی رہنما کو قتل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین کو قتل کرنے کی وجہ آبائی جائیداد کا تنازع نکلی
مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 جولائی 2021 11:54
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق ملک شاہان حاکمین کو سر میں گولی لگی تھی، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملک شاہان کو اٹک میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہان حاکمین راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔ملک شاہان حاکمین قریبی عزیز کے جنازے میں شریک تھے جہاں آبائی گاؤں میں شیں باغ میں مبینہ طور پر ان کے سوتیلے بھائی ملک محمد آصف کے 19 سالہ بیٹے ملک شیر دل حاکمین نے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا ۔ تاہم اب شاہان حاکمین کے قتل کے ملزم شیر دل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سابق ایم پی اے کا بھتیجا ہے ، ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او خالد ہمدانی کے مطابق ملزم کے خلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ ملک شاہان حاکمین پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے۔سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ملک حاکمین خان کے صاحبزادے اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان شہید کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہید ملک شاہان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلائیں۔مزید اہم خبریں
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.