
اگر ہم چاہیں تو دو ہفتوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں
غیر ملکی افواج کو چاہیے کہ معاہدے کے مطابق جلد افغانستان سے نکل جائیں،افغان طالبان
سجاد قادر
ہفتہ 10 جولائی 2021
08:15

(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ذاتی رائے قرار دیدیا۔ماسکو میں نیوز کانفرنس کے دوران گروپ کے رکن شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ دو ہفتوں میں پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔
غیر ملکی افواج کو امن سے افغانستان چھوڑنے کا موقع ملا ہے۔شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں طالبان کا وفد جمعرات کو ماسکو پہنچا تھا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ دورہ روس کی سرکاری دعوت پر کیا ہے۔دوسری طرف افغانستان میں طالبان نے فضائیہ کے پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی جبکہ طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب شہر اسلام قلعہ پر قبضہ کر لیا ہے، افغان فوجی پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران میں پناہ کے لیے داخل ہو گئے ہیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے چند ہفتوں کے اندر افغان فضائیہ کے 7 پائلٹ قتل کردیئے گئے، طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کردی۔ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیے ان کو مار رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق امریکی حکام بھی افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں، پائلٹوں کو جنگ سے زیادہ چھٹی کے دنوں میں جان کا خطرہ رہتا ہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے پائلٹس افغان طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.