مناواں ‘چچا نے بھتیجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

جمعرات 15 جولائی 2021 15:43

مناواں ‘چچا نے بھتیجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں چچا نے بھتیجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ 21 سالہ شکریہ بی بی کی منیراحمد سے 3 برس قبل شادی ہوئی تھی، شکریہ بی بی اپنے میکے میں آئی تھی کہ گھریلو ناچاقی پر اسکے چچا فیصل نے اپنے پسٹل سے گولیاں مارکر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔درخواست اور پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہل خانے کے مطابق مقتولہ کے چچا فیصل نے گھریلو ناچاقی فائرنگ کر کے شاکرہ بی بی کو قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :