سرگودھا‘ عیدالا ضحی کے موقع پر فروخت کیلئے لیجانے والی زہریلی شراب پولیس نے پکڑ کرمنشیات فروش کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 16 جولائی 2021 14:50

سرگودھا‘ عیدالا ضحی کے موقع پر فروخت کیلئے لیجانے والی زہریلی شراب ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) عیدالا ضحی کے موقع پر فروخت کیلئے لیجانے والی زہریلی شراب پولیس نے پکڑ کرمنشیات فروش کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں خوشی کے تہواروں خصوصاً عید کے مواقع پر زہریلی شراب کے استعمال سے انسانی جانوں کے ضیاع کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سرگرم عمل ہے اور مقامی سطح پر شراب کشید کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروا ئیاں کی گئی ہیں اور ان میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں عید الاضحی کی آمد سے قبل منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں تھانہ اربن ایریا پولیس ٹیم نے جٹ کالونی اور محمدی کالونی میں چھاپے مار کرمنشیات فروش محمد منیر اور محمد ارشد کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کے قبضہ سے ایک ہزار سے زائد لیٹر شراب برآمد کرکے انکے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر ریڈ ٹیم نے بتایا کہ مزکورہ شراب ملزمان نے عیدالاضحی کے موقع پر فروخت کے لئے لا کر خفیہ مقام پر اسٹاک کر رکھی تھی جس کو مخبری پربرآمد کر مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :