سسٹم میں ٹھوس اصلاحات کے بغیر بلدیاتی یا پارلیمانی نظام سے خاطر خواہ نتائج مرتب ہونا ممکن نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

بہترین گورننس اور قانون کی حکمرانی صرف اور صرف ہارڈ سٹیٹ فارمولا سے ممکن ہے۔ سیکرٹری جنرل پیس فارآل فورم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 اگست 2026 16:19

سسٹم میں ٹھوس اصلاحات کے بغیر بلدیاتی یا پارلیمانی نظام سے خاطر خواہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2026ء) سیکرٹری جنرل پیس فارآل فورم خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور گڈ گورننس صرف اور صرف ہارڈ سٹیٹ فارمولا کے ہر سطح تک اطلاق سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورننس کی بہتری کے لیے اداروں میں شفافیت اور دائرہ کار پر عملدرآمد کے بغیر کسی بھی قسم کی بہتری ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں نظام کی تبدیلی پر ہونے والی بحث صرف اور صرف بحث مباحثہ کی حد تک درست ہے،سسٹم میں ٹھوس اصلاحات کے بغیر بلدیاتی یا پارلیمانی نظام سے خاطر خواہ نتائج مرتب ہونا ممکن نہیں۔