
لڑکا لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم ٹک ٹاک سٹار بننا چاہتا تھا
عثمان مرزا نے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے ایسی حرکیتں کیں، وہ خود کو گینگسٹر اس لیے ظاہر کرتا تھا کیونکہ اسے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا شوق تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد کا انکشاف
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 16 جولائی 2021
18:07

(جاری ہے)
ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد اس معاملے کو حل کر لیں لیکن کچھ لیبارٹریز سے رپورٹس آنے میں ٹائم لگ رہا ہے۔ویڈیو کو دیکھتے ہوئے جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں برہنہ کرکے پریڈ کرانے، حبس بےجا رکھنے، تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا فون ڈیٹا لیا گیا ہے جس سے معلوام ہوا کہ جس شخص نے عثمان مرزا کو فون کرکے فلیٹ پر بلایا تھا وہ ملزم کا بھائی ہے اور تاحال فرار ہے۔
کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ اس کیس کو مثال بنانا چاہئیے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ای الیون کے علاقے میں لڑکی لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر عطا الرحمان،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ کیس میں بڑی پیش رفت یہ ہوئی کہ متاثرہ لڑکے اسد اور لڑکی نے کیس کی باقاعدہ پیروی کا آغاز کردیا۔ متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی جانب سے وکیل حسن جاوید شورش کیس کی پیروی کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ لڑکا اور لڑکی سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، جتنا بہیمانہ یہ واقعہ ہوا ہے پولیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہیے، یہ مفاد عامہ کا کیس ہے عوام میں ڈر ہے اس واقعے کے بعد کہیں ٹہریں گے تو کچھ بھی ہو سکتاہے، یہ ہمارا امتحان ہے متاثرین کے ساتھ ظلم ہوا اس لیے جسمانی ریمانڈ مزید دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ متاثرہ لڑکا لڑکی کے 164 کے بیانات کرادیے ہیں، لڑکے سے چھ ہزار اسی وقت لے گئے، گیارہ لاکھ پچیس ہزار یہ بھتہ لیتے رہے ہیں مختلف اوقات میں، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان میں مزید ملزمان کا نام سامنے آیا ہے، 14 یا 15 ملزمان تھے اڑھائی گھنٹے کی ویڈیو انہوں نے بنائی تھی، تین لوگوں نے الگ الگ ویڈیوز بنائی ہیں، یہ ننگے کر کے ان متاثرین کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، اس کیس میں جے آئی ٹی بھی بن چکی ہے اور ہم نے مزید دفعات بھی لگائی ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ایس آئی ٹی بنی ہے، پسٹل ریکور کرنے کا تھانہ آئی نائن الگ سے پرچہ درج ہو چکا ہے، جس ملزم نے گیارہ لاکھ پچیس ہزار روپے لیے اس کو ابھی گرفتار کرنا ہے، موبائل برآمد کرنے ہیں تین موبائلز سے ویڈیو بنی ہے۔مزید اہم خبریں
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
-
حکومت کو زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چائیے اس کے ذریعے ہم معیشت کو بچا سکتے ہیں
-
خیبرپختونخواہ میں احساس ای پنشن سسٹم کو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل کرنے کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.