براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد تک کمی
گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں رواں مالی سال مئی میں سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ
ہفتہ 17 جولائی 2021 14:27
(جاری ہے)
علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں رواں مالی سال کے مئی میں سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ ہوا تاہم جون میں کم آمدنی نے منظر کو تبدیل کردیا کیونکہ اس سال اپریل اور مئی میں ایف ڈی آئی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری مئی میں بڑھ کر 19 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ہوگئی تھی جو مالی سال 2020 میں اسی عرصے میں 12 کروڑ 14 لاکھ ڈالر تھی تاہم جون 2021 میں پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری کے ذریعے آنے والی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مجموعی صورتحال میں مدد کی ہے۔جون میں مالی سال 2020 میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ملک میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔مالی سال 21 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 21 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو مالی سال 20 میں 28 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھا، جس میں 175 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔مالی سال 2020 میں 2 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں مجموعی طور پر غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 11 فیصد کی کمی سے 2 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 21 کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار چین تھا کیونکہ مالی سال کے دوران اس ملک کی سرمایہ کاری 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی تاہم ملک کی مجموعی سرمایہ کاری میں کمی آئی کیونکہ مالی سال 20 میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔گزشتہ کئی برس سے چین، پاکستان میں سرمایہ کاروں کی فہرست میں سرفہرست رہا ہے۔ہانگ کانگ، پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار تھا اگرچہ گزشتہ برس کے 19 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال امریکا اور برطانیہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔گزشتہ برس بالترتیب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں امریکا اور برطانیہ سے آنے والی سرمایہ کاری 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اور 14 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی
-
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
-
سیکشن 7E کالعدم ہونے سے تعمیراتی شعبہ دوبارہ فعال ہوگا، میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 16روپے درجن سستے
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
معرکہ حق میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی ،قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ‘ خادم حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,800 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی کا اپریل 2026 میں ریکارڈ 4,082 نئی کمپنیوں کا اندراج
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان جاری
-
ایران امریکہ متوقع ڈیل‘دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے مہنگا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.