Live Updates

''آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شاید امیدوار نہ ملیں''

صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے حکومت کو بُری خبر سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 جولائی 2021 15:53

''آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شاید امیدوار نہ ملیں''
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شاید اُمیدوار بھی نہ ملیں۔ تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں مقابلہ بہت سخت ہے، ایسا نہیں ہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے تو اب آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے جیت جائے گی۔

ایسا نہیں ہے کیونکہ اب پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں سخت مقابلہ ہو گا اور سرپرائزز ہوں گے۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ کیونکہ ابھی عمران خان نے بھی آزاد کشمیر جانا ہے اور وہاں جا کر جلسے کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو اُمیدوار بھی نہیں ملیں گے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں اور ان وجوہات میں گورننس، کرپشن ، پرفارمنس ، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہیں۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب کی مرتبہ تو عام انتخابات میں مجھے اپنا ووٹ شیخوپورہ میں لا کر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو دینا پڑے گا۔ ارشاد بھٹی نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے حکومت پر تنقید کے جواب میں اظہار برہمی پر کی۔ پروگرام میں موجود میزبان اور اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ جس محبت سے عمران خان نے ہمارے ووٹ خریدے ، میں تو یہی کہوں گا کہ اب آئندہ میں ووٹ نہیں ڈالوں گا۔

جتنی مایوسی اس حکومت کی کارکردگی سے ہوئی ہے اُس کا اندازہ یہاں سے لگا لیں کہ وفاقی وزیر نے کہہ دیا کہ نیب کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا، سرمایہ کار نہیں آ رہے، میں سوچتا ہوں کہ میڈیا نے بھی کس بنیاد پر پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تھا اور کس بنیاد پر پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات