پنجاب یونیورسٹی ‘ آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع

پیر 19 جولائی 2021 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء اورایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ سالانہ امتحان 2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء کے ریگولر،لیٹ کالج،پرائیویٹ اورامپروڈویژن کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم7اگست 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔

جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ سالانہ امتحان 2021ء کے ریگولر،لیٹ کالج اورپرائیویٹ امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ آن لائن فارم30جولائی 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :