محکمہ اطلاعات سندھ کے سینئر فوٹوگرافر شکیل احمدکھو کھرکی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتما م

پیر 19 جولائی 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پریس انفارمیشن سیکشن محکمہ اطلاعات کے سینئر فوٹوگرافر شکیل احمدکھو کھر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب و ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سندھ انفارمیشن غلام الثقلین ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈمن و اکا ئونٹس اخترعلی سرہیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد خا ن، انفارمیشن آفیسر اعجاز حیدر اور دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن سندھ غلام الثقلین نے شکیل احمد کھو کھرکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شکیل احمد کھوکھر نے اپنی ملازمت کے 35 سال کے دوران انتہائی محنت و جا نفشانی سے سرکاری خدمات انجام دیں اور کسی کوتاہی کی مرتکب نہیں ہوئے۔ڈائریکٹر پریس انفارمیشن نے کہا کہ ہیڈکوارٹرکراچی میں 21 برس کی خدما ت کے دوران شکیل احمد کھو کھر نے اپنے فرائض کی ادائیگی بہتر طریقہ سے کی ،انہو ں نے مزید کیا کہ شکیل احمد کھوکھر کی کا رکردگی دیگر ملا زمین کے لئے مثال ہے۔ تقریب کے اختتا م پر ڈی جی انفارمیشن سندھ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن اور ڈائریکٹر ایڈمن و اکاؤنٹس کی جانب سے شکیل احمد کھو کھر کو سندھ کی روایتی اجرک و ٹوپی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :