جامعہ بنوریہ:710 بڑے ، 371چھوٹے جانوروں کی اجتماعی قربانی ہوگی

چرم قربانی میں غریب ونادار طبقہ اور اور مدار س کے مسافر طلبا کو یاد رکھاجائے ، مفتی نعمان نعیم

پیر 19 جولائی 2021 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں مجموعی طور پر711بڑے اور371سے زائد چھوٹے جانوروں کی اجتماعی قربانی کی جائے گی،جبکہ آن لائن قربانی میں حصہ لینے والوں میں امریکا،برطانیہ ، تھائی لینڈ، افریقہ ، کنیڈا اور دیگر ممالک کے 211افراد شامل ہیں، بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت غریب ونادار طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے 20سے زائد بڑے جانوروں کی قربان کئے جائیں گے ۔

بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ میں امسال شہر کے 25مختلف مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ، جہاں جید علما کرام ومفتیان کرام کو نگرانی سونپی گئی ہے ،جو شہریوں کو قربانی کے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ اجتماعی قربانی کو شرعی اصولوں اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انجام دیں گے مجموعی طور پر4977سے زائد حصوں پر مشتمل 1000سے زائد چھوٹے بڑے جانور ذبح کیے جائیں گے ، اسی طرح بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بالخصوص مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے آن لائن قربانی کا نظام بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت کمبوڈیا، امریکا، برطانیہ ، تھالینڈ،انڈونیشیا،افریقہ ،کینڈا و دیگریورپی ممالک سے 211افرادآن لائن قربانی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت غریب ونادار طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے 23سے زائد بڑے جانور ذبح کیے جائیںگے، جن کا گوشت نومسلم بھائیوں ، مدارس طلبا اور غریب ونادار افراد میں تقسیم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ عید الاضحی حضرت ابراھیم اور حضرت اسماعیل علھم السلام کی قربانی و ایثار کی یاد ہے ،اس میں خلوص نیت اور جذبہ ایثار ضروری ہے، چرم قربانی میں غریب ونادار طبقہ اور اور مدار س کے مسافر طلبا کو یاد رکھاجائے