جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کا اعلان

پیر 19 جولائی 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (پریویس و فائنل)، پوسٹ گریجویٹ (ریگیولر سائیڈ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کیلئے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 5 اگست 2021ء تک توسیع کردی ہے، ناظم امتحانات نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں طلبہ و طالبات 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 5 اگست 2021ء تک ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے (پریویس و فائنل)، پوسٹ گریجویٹ (ریگیولر سائیڈ) کے سالانہ امتحانات 2019ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہے، مدت گزرنے کے بعد تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :