بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ

صوبے میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 3فیصد ہوگئی

منگل 20 جولائی 2021 14:45

بلوچستان میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صوبے میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 3فیصد ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے 10 اضلاع میں1131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 67مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ 26 مثبت کیسز کیچ، 21کیسز کوئٹہ جبکہ گوادر سے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کوورنا کے پھیلائو کی شرح بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 811 ٹیسٹ کئے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلائو کی شرح 3فیصد ہوگئی، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد319 ہے ،24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔