اسلام آباد ،تھانہ شالیمار کے علاقے میرا بیری میں سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث محمد عدیل نامی ملزم گرفتار

منگل 20 جولائی 2021 14:53

اسلام آباد ،تھانہ شالیمار کے علاقے میرا بیری میں سکول ٹیچر کے قتل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ شالیمار پولیس ہومی سائیڈ یونٹ نے تھانہ شالیمار کے علاقے میرا بیری میں سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث محمد عدیل نامی ملزم گرفتار کر کے ملزم قبضہ سے آلہ قتل پسٹل معہ روند بھی برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد عدیل 21 جون 2021 کو مسمات منزہ بی بی جو سکول ٹیچر تھی کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل اورمقتولہ کی والدہ اختر بی بی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا ،تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی ہومی سائیڈ یونٹ کے سب انسپکٹر آصف خان معہ جوانوں نے کی ،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی