ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، اسد عمر

ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی، ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے، وفاقی وزیر

منگل 20 جولائی 2021 16:34

ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی، ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسینیشن میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے تا کہ سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا پابندیاں ناگزیر ہیں۔