حکومت کی اولین ترجیحات میں لوگوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانا شامل ہے ، میر جان محمد جما لی

منگل 20 جولائی 2021 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں لوگوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانا شامل ہے جبکہ تعلیم پینے کے صاف پانی کی فراہمی روڈ نیٹ ورک کے قیام جیسے منصوبوں کو بھی ترجیحات میں رکھا گیا ہے اور اس حوالے سے میری بھرپور کوشش رہی ہے کہ علاقائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ایسے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو اولیت دی گئی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے تحصیل اوستامحمد کی سیول ہسپتال و زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ و سولر سسٹم کا معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوستہ محمد ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ڈاکٹر زاہد حسین بھنگر عبدالحمید جمالی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویڑن گرم ترین ہے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی درپیش ہے ا س بات کو مدنظر رکھ کر سولر سسٹم کو اولیت دی جا رہی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے جس کی بنا پر سول ہسپتال اوستہ محمد میں سولر سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے جس پر 50 لاکھ روپے اور اسی طرح لیبر ہسپتال اوستہ محمد میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے بھی 50 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ بوائے سکول کے لئے بھی 50 لاکھ روپے اور گرلز اسکول کے لئے بھی 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں تاکہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کا جو مسئلہ درپیش تھا وہ حل ھو جائے گا ان کے علاوہ آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے شہروں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر جیسے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کی بنا پر اوستامحمد بائی پاس روڈ کی تعمیر۔

(جاری ہے)

اوستامحمد گڑھی خیرو روڈ۔ علی آباد روڈ ، خان پور تا ایری لاڑو روڈ ، ہسپتال روڈ ، مہران پور روڈ و دیگر کئی منصوبے شامل ہیں مکمل کئے گئے ہیں جبکہ کچھ روڈو کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے میں مدد ملے گی اسی طرح اوستہ محمد کے شہریوں و دہی علاقے کی عوام کے لیئے ٹراما سینٹر کی تعمیر سے کافی حد تک لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہی بلکہ ادویات کا کوٹہ 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 80 لاکھ روپے کر دیا گیا تاکہ یہاں کے غریب لوگوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا ہے کہ میرے دروازے عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں جان محمد خان جمالی نے کہاکہ میں اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔