
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی
ذیشان مہتاب
بدھ 21 جولائی 2021
01:53

(جاری ہے)
عادل رشید نے شاداب کا شکار کرکے چوتھی وکٹ اپنے نام کی جبکہ عماد وسیم رن آؤٹ کے نتیجے میں پویلین واپسی پر مجبور ہوگئے۔
محمد رضوان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار نصف سنچری سکور کی۔ اختتامی اوورز میں حسن علی کے ساتھ ملکر انہوں نے کچھ ہاتھ دکھائے لیکن کرس جورڈن نے 20ویں اوور میں بہترین باؤلنگ کرکے پاکستان کو آخری اوور کا فائدہ نہ اٹھانے دیا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، رضوان نے 57 گیندوں پر تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے چار اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جیسن روئے اور جوز بٹلر نے کیا۔ 7ویں اوور میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ گری جو جوز بٹلر کی تھی، 22 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد بٹلر شاداب خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد ڈیوڈ میلان کریز پر پہنچے۔ دسویں اوور میں ٹیم کے 92 کے سکور پر اوپنر جیسن روئے عثمان قادر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں ںے 36 بالز پر جارحانہ 64 رنز بنائے جن میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ ان کے بعد آنے والے جونی بیئراسٹو بھی دو اوور کے بعد ہی 5 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ڈیوڈ میلان نے 33 گیندوں پر 31 رنز بنائے جب کہ معین علی نے ایک اور لیام لیونگ اسٹون چھ رنز بناسکے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عثمان قادر اور حسن علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے اور ان کی جگہ اعظم خان اور حارث رؤف کو آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اوئن مورگن اور ڈیوڈ ولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد حسنین پر مشتمل ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم میں این مورگن (کپتان)، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، عادل رشید اور ثاقب محمود شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
-
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ
-
امریکی گالفرپیٹرک ریڈ نے LIV گالف ڈیلس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
فلومینینسیاور الہلال کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
-
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
-
پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.