ملک بھر کی طر ح کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

بدھ 21 جولائی 2021 17:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2021ء) ملک بھر کی طر ح کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عیدالضحی مذہبی جوش و جذبیسے منائی گئی ۔ صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت اقداما ت کئے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں 200چھوٹے بڑے مقامات پر فرزندن توحید نے نماز عیدالضحی ادا کی۔

سیکورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے دس مقامات اور عیدگاہوں کو حساس قراردیا گیا تھا۔ جہاں پولیس ، ایف سی، آر آر جی، اے ٹی ایف اور بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کو تعینات کیے تھے، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ حساس عیدگاہوں اور مقامات پر واک تھرو گیٹ نصب کرکے سرچنگ ، سوئپنگ اور چیکنگ کرکے تمام افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

۔ تمام علاقوں کے متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیزچاند رات سے لے کر نماز عید کی ادائیگی تک اپنے علاقوں کی عید گاہوں اور نماز کے لئے مختص مقامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہے۔ چاند رات سے لے کر عید کے تین دن تک کوئٹہ میں آنے وجانے والی کالے شیشے کی حامل اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہراکرم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،200سے زائد مساجد اور عیدگائیں اور نماز عید کے اجتماع کے سیکورٹی پر 1900پولیس اہلکار آ ر آ ر جی ڈسٹرکٹ پولیس تھروگیٹ اور چیکنگ کا موثر انتظام کیا گیا تھا، نماز عید کے موقع پر کروناوائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدآمد ممکن بنایا گیا بکرمنڈیوں پر بھی پولیس نفری تعینات کردی گئی تھی ا س کے علاوہ شہر اور شہر کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ بھی کی جارہی ہے ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے عیدالضحی سے قبل شہر کے مختلف علاقوں پر لگائی جانے والی بکرامنڈی پر پولیس کی سیکورٹی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ٹریفک پولیس کے جوان تعینات کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر نماز عید کے دوران شہر بھر میں 200سے زائد مساجد عید گاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس بلوچستان کانسٹیبلری ڈسٹرکٹ پولیس آر آر جی اور ٹریفک پویس کے 1900سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، حساس عیدگاہوں مساجد میں نماز عید کے لیے آنے والے نمازیوں کی چیکنگ اور ایس او پیز پر عملدآمد کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں واک تھر وگیٹ لگائے گئے انہوں نے کہا کہ شہر میں مشکوک افراد پر نظر رکھنے اورکسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس نے چیکنگ شروع کررکھی تھی انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی آنے جانے والے گاڑیوں کی چکنگ تواتر کے ساتھ کی جارہی ہے دریں اثناء۔

اندرون بلوچستان اے پی پی نمائندگان کے مطابق چمن ، سبی ، نوشکی ، ڈیرہ مرادجمالی، جعفرآباد ، گنداخہ ، اوستہ محمد ، صحبت پور ، بھاگ ناڑی ، کولپور ، خاران ، تربت ، گوادر ، مچھ، بختیار آباد، لہڑی، دشت ، مستونگ ، خضدار اور چاغی سمیت تمام اضلاع میں نماز عیدا لضحی امن وتحفظ کے ماحول میں اد ا کی گی، عید کے اجتماع اور خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مسجد گنداخہ کے خطیب الحاج ڈاکٹر مولانا خوشی محمد نے دعا کی کہ اللہ تعالی اپنے محبوب کے صدقے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے کریں اورکشمیری مسلمانوں کی مدد فرمائیں اور انھیں آزادی کی نعمت عطافرمائیں جو بیمار ہیں ان کو صحت عاملہ عطاکریں اور شہداکے درجات بلند فرمائیں اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفظ امن میں رکھے۔