
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میرا نصب العین ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
70سے 75 ارب روپے ہرسال بلوچستان کی ترقی پر خرچ کئے جارہے ہیں، ترقیاتی اسکیمات کیلئے رقوم پہلے بھی موجود ہوتی تھیں بلکہ موجودہ وقت کی نسبت فنڈز زیادہ ہوتے تھے لیکن صوبے ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خرچ نہیں ہوتے تھے ،جام کمال خان
جمعہ 23 جولائی 2021 17:00
(جاری ہے)
گوادر اور سی پیک کے منصوبوں کی مکمل تکمیل سے یہاں ترقی و خوشحالی اور روز گار کی نئی راہیں کھلیں گی۔لوچستان حکومت اپنے تمام فیصلے خود ہی کرتی ہے، پورا بلوچستان میرا حلقہ ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے آبائی علاقے بیلہ میں عید ملن پارٹی کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن ارکان کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں اور مستقبل میں بھی تما م صوبے کو ایک نظر سے دیکھیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نے کہا کہ صوبے میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسپتالوں کی حالت بہتر کی جارہی ہیں۔صحت اور تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ جلد ہیلتھ کارڈز کا اجرا ہورہا ہے جس سے بلوچستان کا ہر غریب شخص مستفید ہوگا اور دس لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکے گا۔ نصیر آباد میں پہلی بار میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں بھی میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے تاکہ بلوچستان پروفیشنل کالجز اور فنی تعلیم میں کسی سی پیچھے نہ رہے۔جام کمال خان نے مزید کہا کہ لسبیلہ صوبے کا واحد ضلع ہے جس میں سرکاری اراضیات زیادہ ہیں اس لئے یہاں سیٹلمنٹ کے لئے کام شروع کیا ہے انہوں نے کہا ماضی میں ہمارے ایم پی اے فنڈز رکوائے گئے اسکیمات رکوائی گئیں جس سے لسبیلہ میں ترقی کا پہیہ رک گیا اور نقصان علاقے کے لوگوں کا ہوا۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔تقریب سے مشیر وزیر اعلیٰ رامین محمد حسنی ،بی اے پی لسبیلہ کیصدر محمد انور رونجھو اور سینئر رہنما قادر جاموٹ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں جام کمال خان نے اپنے آبائی قبرستان میں اپنے والد مرحوم جام محمد یوسف اور دادا الحاج جام غلام قادر خان کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.