عمران خان آج بھی نواز شریف کی تسبیح پڑھتا ہے، سلیکٹڈ ن لیگ کے جلسے دیکھ کر گھبرا گیا

کشمیریوں کو بتایا دیا ہے کہ ڈسکہ کی طرح ووٹ چوری کا بکسہ کیسے لیا جاتا ہے، مریم نواز کا سیالکوٹ جلسے سے خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 22:09

عمران خان آج بھی نواز شریف کی تسبیح پڑھتا ہے، سلیکٹڈ ن لیگ کے جلسے دیکھ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) عمران خان آج بھی جلسوں میں نواز شریف کی تسبیح پڑھتا ہے، سلیکٹڈ ن لیگ کے جلسے دیکھ کر گھبرا گیا، کشمیریوں کو بتایا دیا ہے کہ ڈسکہ کی طرح ووٹ چوری کا بکسہ کیسے لیا جاتا ہے، مریم نواز کا سیالکوٹ جلسے سے خطاب- تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سیالکوٹ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کٹھ پتلی گلی سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے- سلیکٹڈ جب آوٹ ہوتا ہے تو فوری امپائر کی طرف دیکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کروڑوں روپے خرچ کرکے کشمیر گیا اور جلسی بھی نہ کر سکا- عمران خان نے اپنی اور اپنے وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا اور عوام کو کہہ رہے ہیں کہ 20 ہزار روپے میں گزارا کریں- آزاد کشمیر جلسے میں بھی عمران خان کی تقریر کا آغاز نواز شریف کے نام سے ہوا اور اختتام بھی نواز شریف سے ہوا- عمران خان نے امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی کوشش کی، لیکن اب ان کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں، انہیں گھر بھیج کر دم لیں گے- انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بتا دیا ہے کہ اپنے ووٹ کا چوری ہونے والا بکسہ کیسے واپس لینا ہے- انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے ثابت کر دیا کہ انہیں اپنا حق لینا آتا ہے- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، عمران خان کشمیر کے جعلی وکیل ہیں ، عمران خان نے آزادکشمیر میں اسلام آباد سے امیدوا ر کھڑا کیا ، پی ٹی آئی امیدوار نے نوازشریف کو سینیٹ ٹکٹ کےلیے بھاری رقم دینے کی آفرکی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ سیکڑوں جلسے کیے مگر ایسا نظم و ضبط نہیں دیکھا ، ہرشخص اپنا کام چھوڑ کر جلسے میں آیا ہے ، جلسے میں آنیوالی ماؤں بہنوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، سرحدوں پر کھڑے فوجی بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں ، نوازشریف آپ کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹر کی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے،مقبوضہ کشمیرکےشہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، نوازشریف کاشکریہ کہ مجھے خوبصورت لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کیا، مجھےخوشی ہے کہ مہم کے لیے کسی پیسے والے کا سہارا نہیں لیا۔