چوہدری یاسین کی گاڑی پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ ، گاڑی فائرنگ سے چھلنی ، چوہدری یاسین بال بال بچ گئے ، پیپلز پارٹی

اتوار 25 جولائی 2021 12:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) پیپلزپارٹی کشمیر کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امیدوار اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ کر دیا فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ، چوہدری یاسین بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

، ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق کوٹلی: چڑھوئی کے مقام پر ہونے والی فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔ چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ فوری کارروائی کرے۔