
وزیر اعظم نے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
آنے والی نسل کے لیے بہتر ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، عمران خان عوام ملک کے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کے لیے درختوں کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں، وزیر اعظم کی درخواست
پیر 26 جولائی 2021 17:49

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ شہروں میں خالی جگہوں پر پودے لگانے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 10 ارب درختوں کے سونامی منصوبے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کی پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ایک سرکردہ ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو کاربن کے اخراج کو ریورس کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 9 میں فاطمہ جناح پارک میں پودا لگایا تاکہ عوام کو درختوں کی شجرکاری مہم میں مکمل طور پر حصہ لینے کی ترغیب ملے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام 10 ارب درخت سونامی کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر سرگرمی کے طور پر مون سون کے بارش کے موسم میں جاری ہے۔آئندہ چند ہفتوں میں کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) اسلام آباد میں ساڑھے 5 لاکھ درخت لگائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اسلام آباد میں درختوں کے احاطے میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بڑے پیمانے پر درختوں کی شجرکاری مہم چلانے کے بعد گرین گراف آہستہ آہستہ اوپر جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
-
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان‘ شہبازشریف بھی روانہ
-
سابق صدرعارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے‘ شیری رحمان
-
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں‘ مریم نواز
-
نواز شریف لندن روانہ،دوہفتے قیام متوقع، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
-
جرمنی: سزایافتہ افغانوں کی ملک بدری پر طالبان سے بات چیت جاری
-
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت
-
بھارت: عدالت نے وقف ایکٹ کی کلیدی دفعات پر روک لگا دی
-
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایران کی وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی فرزانہ صادق نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کا افتتاح کیا
-
سکیورٹی فورسز کی بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں، 31 خارجی دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.