پشتونخوامیپ ضلع پشین کے عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام کی جھلکیاں

پیر 26 جولائی 2021 23:19

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے سانحہ کے خلاف پارٹی کے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں گزشتہ روز پشین کے تاج لالا فٹبال گرائونڈ میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام پارٹی چیئرمین اور پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس کی جھلکیاں درج ذیل ہیں ۔ * جلسہ عام پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا * جلسہ عام رواں احتجاجی تحریک کے جلسوں میں سب سے بڑا احتجاجی جلسہ تھا �لسہ گاہ میں جگہ کم پڑنے کے باعث سٹیج کے حدود کو ختم کرکے شرکاء کو آگے بٹھایا گیا �لسہ گاہ کے باہر بھی ہزاروں افراد مقررین کے تقاریر سنتے رہے * جلسہ گاہ میں بیسیوں جلوس انتہائی نظم وضبط کے ساتھ داخل ہوتے رہے �لوس کے شرکاء ملی شہید افغان شہید ۔

(جاری ہے)

عثمان شہید عثمان شہید ، ستر سالار ستر شہید خان شہید خان شہید ، پشتونخوامیپ زندہ آباد، محمود خان اچکزئی زندہ آباد، عثمان کاکڑ کے قاتلوں کو گرفتار کرو ، عثمان کاکڑ کے ارمان پشتون ملی وحدت قیام ، پر امن وآزاد افغانستان ،شہید عثمان کاکڑ کو سرخ سلام سرخ سلام * جلسہ عام کے سائونڈ سسٹم اوردھوپ سے بچائو کیلئے بھی انتظام کیا گیا تھا * جلسہ عام میں عوام انتہائی ڈسپلن کے ساتھ ہر مقرر کی تقریر سنتے رہے * محمود خان اچکزئی، نواب ایاز خان جوگیزئی اور ملی شہید کے فرزند ارجمند خوشحال کاکڑ جب تقریر کیلئے سٹیج پر آئے تو ان پر پھول نچاور کیئے گئے اور عوام نے جوش وخروش اور فلگ شگاف نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا �لسہ عام میں ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کے مختلف تقاریر کے شارٹ آڈیو کلپس چلانے او رپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کی جانب سے شعر سنانے پر ہر آنکھ آبدیدہ نظرآئی جلسہ عام میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے 11سالہ معصوم فرزند اولس یار خان جسے عید سے ایک دن قبل اغواء کیا گیا تھا کو بھی سٹیج پر لایا گیا جس پر عوام نے اس واقعہ کی مذمت شیم شیم کے نعروں کے ساتھ کرتے ہوئے شدید غم وغصے کا اظہار کیا * جلسہ گاہ کے اندر اور باہر پارٹی جھنڈے لگائیں گئے تھے اور دیواروں پر وال چاکنگ کے ساتھ ساتھ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی، پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور ملی شہید عثمان کاکڑ کے پوٹریٹ تصاویر آویزاں کیئے گئے تھے اور مختلف بینرز لگائے گئے تھے �حتجاجی جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت پر قائدین کی جانب سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اور ان کے ضلعی ایگزیکٹوز وضلعی کمیٹی کے تمام اراکین کی محنت کو سراہا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی ایگزیکٹوز اور ضلعی کمیٹی کے مختلف اراکین نے باری باری سرانجام دیئے جلسہ گاہ کی سیکورٹی کیلئے پارٹی کارکنوں نے بہترین فرائض سرانجام دیئے اور ہر کمیٹی نے اپنا ٹاسک بھرپور انداز میں پورا کیا * انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور لیویز فورس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے لیویز فورس کی جانب سے پارٹی قائدین کوجلسہ گاہ تک اور جلسہ گاہ سے لیکر مختلف مقامات تک پہنچے پر بہترین سیکورٹی دی گئی �لسہ عام میں چھوٹے بچوں وبچیوں نے پارٹی پرچم کے رنگ سے پہنے ملبوسات میں پارٹی قائدین کے ہمراہ تصاویریں بنواتے رہے جلسہ گاہ میں گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھنڈے پانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا * جلسہ گاہ کے قریب ہی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا