اقلیتوں پر ظلم وتشدد اور توہین آمیز سلوک پر امریکہ نے بھارت کے جمہوری ملک ہونے پر سوالات اٹھا دیئے
امریکی وزیر خارجہ انتھنی بلینکن کے بھارت کے دورے کے دوران انسانی حقوق کا معاملہ ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا
منگل 27 جولائی 2021 17:33
(جاری ہے)
کے ایم ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے علاوہ دلتوں ، سکھوں اور عیسائیوں کو بھی مودی کے بھارت میں ہندو انتہا پسندوںکی طرف سے مسلسل نشانہ بنایاجارہا ہے۔
حالیہ برسوں میں انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموںکی طرف سے جاری رپورٹوں میں بھارت میں اقلیتوں کی ابتر حالت کا معاملہ اٹھایاگیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سے متعلق اپنی حالیہ بین الاقوامی رپورٹ میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی صورتحال کی تاریک تصویر پیش کی ہے جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملے روکنے میں مودی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کیا ہے۔بھارت کی سماجی امور کی ماہر دیپا نارائن کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ توہین آمیز سلوک زمین پر سب سے بڑی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔بھارتی فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر اور متعدد بھارتی ریاستوں میں بدترین ظلم و تشدد اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد اور امتیازی سلوک نے بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے دعوئوںکو بے نقاب کر دیا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں مودی کے برسر اقتدا رآنے کے بعد سے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق پامالیوں میں تیزی سے اضافہ ہو اہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.