
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اولڈ کیمپس کومیوزیم کے طو رپر متعارف کروایا جائے گا تاکہ برصغیر پاک و ہند کی زراعت میں وقوع پذیر ہونیوالی مرحلہ وار ترقی کو آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ خطے کی شاندار اور برشکوہ ثقافت کو اجاگر کیا جا سکے
منگل 27 جولائی 2021 17:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب زراعی کالج کی یہ عمارت یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ اس خطے کی ایک سو سال سے زائد عرصہ پر محیط ثقافت کواپنے اندر سموئے ہوئے ہے جسے آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے جسے ہرصورت پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان کے متعدد پروگرامز جن کے ذریعے کاشتکاروں کو میکسی پاک اور فرٹیلائزر کے حوالے سے نچلی سطح پر آگاہ کیا جاتا رہا ہے جس سے ملکی زراعت میں سبز انقلاب برپا کرنے میں مدد ملی تاہم اب ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں مقاصد کے حصول کیلئے غیرروایتی طریقوں کو بھی کام میں لانا ہوگا۔ مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ ہرچندآج کے بزرگ بہت سے معاملات میں نوجوانوں کی صلاحیتیوں پر اعتماد کرنے کے بجائے جملہ اُمور میں ان کی کماحقہ حوصلہ افزائی نہیں کرتے جس سے کچھ کرگزرنے کے حوالے سے ان کے اندر کا بحربیکراں ساحل مراد تک نہیں پہنچ پاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان صلاحیتوں کے اظہار میں کسی طو رپر بھی اپنے بزرگوں سے کمتر نہیں لیکن معمولی سی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو ایسی جلا بخش سکتی ہے جس سے وہ کامیابیوں کی نئی منازل طے کر سکیں۔ عثمان پیرزادہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی کامیابیوں کو بہترطو رپر عوام تک پہنچانے کیلئے ڈاکومنٹری فلمز کوسوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جانا چاہئے تاکہ ملکی معیشت کی بہتری میں زرعی یونیورسٹی کے کلیدی کردار کو عوامی پذیرائی حاصل ہوسکے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل نیف سیٹ پروفیسرڈاکٹر طاہر ظہور‘ ڈین کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز پروفیسرڈاکٹر مسعود صادق بٹ‘ پرنسپل آفیسرتعلقات عامہ پروفیسرڈاکٹر جلال عارف‘ ناظم اُمور طلبہ پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘چیئرمین ایگرانومی ڈاکٹر شہزاد بسرا‘سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر عبدالنوید‘ ڈاکٹر عائشہ ریاض‘ ڈاکٹر عاصم عقیل اور ڈاکٹر انور الحق بھی شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.