جدہ یونیورسٹی پہلی مرتبہ برطانوی اخباردی ٹائمزکی درجہ بندی میں شامل

بدھ 28 جولائی 2021 12:18

جدہ یونیورسٹی پہلی مرتبہ برطانوی اخباردی ٹائمزکی درجہ بندی میں شامل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) سعودی عرب کی یونیورسٹی آف جدہ کو برطانوی اخبار دی ٹائمزکی سال 2021 کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مذکورہ یونیورسٹی کا نام اس درجہ بندی میں درج ہوا ہے۔ دی ٹائمز کی جانب سے جامعات کی یہ درجہ بندی ان کے تدریسی ، تحقیقی اور سماجی فرائض کی انجام دہی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ پیش رفت یونیورسٹی آف جدہ کے "ماڈرن سعودی یونیورسٹی" ویژن کے نتائج کا حصہ ہے۔ اس ویژن میں تزویراتی سوچ کی بنیاد پر قائم سائنسی اسلوب کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یونیورسٹی کی شناخت اور مستقبل کو نیا رنگ دینا ہے۔یونیورسٹی آف جدہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ وہ تحقیق، جدت اور ترقی کے میدان میں قابل تقلید نمونہ بن جائے۔ اس مقصد کے لیے صنعتی سیکٹروں کے تعاون کے علاوہ لوجسٹک سروسز، کام اور پڑھائی کے لیے بہتر حالات اور مربوط تعلیمی سفر کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :