کراچی ،ایف آئی اے کی کارروائی ، اشتہاری گرفتار

بدھ 28 جولائی 2021 12:56

کراچی ،ایف آئی اے کی کارروائی ، اشتہاری گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے رات گئے گلشن اقبال میں کارروائی کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے سب انسپکٹر ذاکر حسین کی نگرانی میں مفروران، کورٹ مفروران و دیگر کی گرفتاری کیلئے افسران کی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ،ایف آر نمبر 5/2013 زیر دفعہ 420, 468, 471, 109 تعزیرات پاکستان میں ماخوذہ ملزم سید علی عاطف جعفری کو گرفتار کیا۔

ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد گزشتہ آٹھ سالوں سے روپوش تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے مختصر مدتِ میں رہائش تبدیل کرتا رہتا تھا۔ ملزم ایک مالیاتی کمپنی کی مدت ملازمت کے دوران فراڈ، دھوکہ دہی، اور غبن میں ملوث پایا گیا تھا۔