
پاکستان میں ای سپورٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے Infinix اورFree Fire کے مابین معاہدہ طے پاگیا
اسمارٹ فون کے معروف برانڈInfinix نے عالمی سطح پر مقبول ڈیجیٹل گیمنگ پلیٹ فارمFree Fireکے ساتھ شراکت قائم کر لی
جمعرات 29 جولائی 2021 17:24


(جاری ہے)
26 جولائی، 2021 سے شروع ہونے والے اس پُرجوش مقابلہ کو جیتنے کے لئے ایک ملین روپے کے انعامی پول کااعلان کیا گیا ہے، جب کہ فاتح ٹیم کو میکسیکو میں، 'گیرینا فری فائر ورلڈ سیریز' میں بھی مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔
ایف ایف پی ایل سیزن -2 نوجوان گیمرز کو اپنی پہچان حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، 500 سے زائد انتہائی ہنر مند ٹیمیں 6 مختلف شہروں: کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے 36 ٹیمیں رجسٹریشن کریں گی۔ ٹورنامنٹ 4 مرحلوں میں تقسیم ہے، جس کا اختتام 10 اکتوبر 2021 کو گرینڈ فائنل کے ساتھ ہوگا۔Infinix اورFree Fire کے مابین اس شراکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے،Infinix پاکستان کے سی ای او - مسٹرJoe Hu نے کہا کہ: ''اس طرح کی شراکت داری کے ذریعےInfinix کا مقصد پاکستان کی شاندار نئی نسل کو آگے آنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ای سپورٹس کو پاکستان میں لا کر نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کورہنمائی فراہم کرنا ہے۔"
یہ معاشرتی اقدام پاکستانی آبادی کے مابین مسابقتی جذبے کو فروغ دینے میں آگے بڑھے گا، جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ پورے ملک میں جدید ترین ٹکنالوجیوں کے پھیلاؤ کو بھی یقینی بنائے گا۔Free Fire نے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور نو جوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو ثابت کرنے، زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے اور اپنی قوم کو فخر دلانے کے لئے حوصلہ افزائی کے لیے دلچسپ پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ ایف ایف پی ایل جیسے ٹورنامنٹ عالمی سطح پر مسابقتی اور ترقی پسند معاشرے کی حیثیت سے پاکستان کا ایک مثبت امیج بنانے میں مدد فراہم کرریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.