پیر طریقت سید عتیق الرحمان شاہ کی حاجی حنیف طیب سے ملاقات

جمعرات 29 جولائی 2021 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) بلوچستان کے ممتازروحانی پیشواپیر طریقت سید عتیق الرحمان شاہ نے کراچی کے دورہ کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور1978ء میں ان کے علاقے کنگری ڑاڑاشمس کی یادیں تازہ کی اوراپنے علاقے کے دورے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زمین ہم دینگے ہمارے علاقے میں المصطفیٰ پہلے کلینک قائم کریں ،میڈیکل کیمپس لگائے اورپھر آہستہ آہستہ اس علاقہ میں المصطفیٰ کا ہسپتال بھی قائم ہونا چاہیے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے مہمان کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا ؒکا اردوترجمہ قرآن کنزالایمان اورعلامہ احمد سعید کاظمی شاہ ؒکا ترجمہ قرآن البیان تحفہ میں پیش کیا۔ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے صاحبزادہ اعتزازبھی موجودتھے ۔