حلیم عادل شیخ نے سندھ میں مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کر دی

یہ نادر شاہی حکم ہے،مکمل لاک ڈائون کی جگہا سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے، اپوزیشن لیڈر

جمعہ 30 جولائی 2021 18:51

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کا مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ غلط ہے،مکمل لاک ڈائون کے بجائے سمارٹ لاک ڈائون لگنا چاہیے،یہ نادر شاہی حکم ہے جس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت کو غریبوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔این سی او سی کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان بہت بڑی بڑی مصیبتوں سے بچا ہے، جن کے فیصلوں سے تمام ادارے متحرک ہیں،این سی او سی کی گائڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے تھا،سندھ حکومت نے فیصلا کیا ہے کہ ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا، سندھ میں ویکسین لگانے کا ریشیو کم کیوں رہا ہی وفاق نے 69 لاکھ ویکسین سندھ حکومت کی دی ہے 12 لاکھ ویکسین ابھی تک نہیں لگائی گئی ہے، ملازمین کو تنخواہ تک نہیں دی جاتی ویکسین سمیت تمام مشینری وفاق نے فراہم کی ہے، پچھلے سال پنج ارب روپے کرونا کی خلاف سندھ حکومت نے بجٹ میں رکھے تھے جن میں سے ایک روپیا خرچ نہیں ہوا سارے پئسے واپسے ہوگئے،کیا ان پئسوں سے ویکسین خریدی نہیں کی جاسکتی تھی کیا اسپتالوں میں بیڈ، وینٹیلیٹر نہیں بڑھائے جاسکتے تھی سارا بجٹ خرچ نہ ہونے کی وجہ سے واپس چلا گیا، ہم کورونا کی جنگ میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ایسے نادر شاہی فیصلوں کی ہمایت نہیں کریں گے جس سے غریب عوام اور تاجر برادری متاثر ہو، اجلاس میں مجھے نہیں بلوایا گیا تھا اجلاس میں اپوزیشن پارٹیز کے اراکین نے مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کی تھی،مکمل لاک ڈائون کرنا غلط فیصلا ہے، پچھلے سال بھی اس طرح کے نادر شاہی فیصلے کئے گئے تھے جس کا خمیازہ عوام کو اٹھانا پڑا،کراچی میں کچی آبادیوں میں چھوٹے چھوٹے گھروں میں لوگ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ایک گھر میں پندرہ سے بیس لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، ایک جگہ ساتھ رہنے سے کرونا بڑھ سکتا ہے،سندھ حکومت نے اپوزیشن پارٹیز اور اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلا کیا ہے، سندھ حکومت غریبوں کو گھروں میں بند کر کے فاقہ کشی میں مبتلا کرنا چاہتی ہے، مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ غلط ہے جس کی سخت مخالفت کرتے ہیں،اس طرح کے فیصلوں سے عوام کو مزید پریشان کیا جائے گا کہتے ہیں پنجاب میں بھی ایسا لاک ڈائون لگا تھا، لیکن وہاں جب لاک ڈائون لگا تھا عوام کو سہولیات فراہم کی گئیں تھی لیکن سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔