شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہراہ قراقرم 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی

ہفتہ 31 جولائی 2021 14:34

قراقرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) شاہراہ قراقرم 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی جس کے بعد اسے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک 25 مقامات پر بلاک ہے، گزشتہ رات شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بلاک ہوئی جب کہ شاہراہ 50 میٹر تک سیلاب میں بہہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ شاہراہ کوجلد از جلد کھولنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں لہٰذا مکمل بحالی تک شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سیگورنرفارم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔اس کے علاوہ استور کے متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام اب تک بحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ ضلع غذر میں بھی گلیشیئرز پگھلنے سے ندی نالوں اور دریا کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب بلتستان ڈویژن میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور برالدو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ عنوان :