مزارات پر زائرین کے لیے مزیدسہولیات کی فراہمی کو اولین فوقیت دی جا رہی ہے‘سعید الحسن شاہ

پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کی جا رہی ہے جس سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کر کے شفاف نیلام عام ہوگا

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:35

مزارات پر زائرین کے لیے مزیدسہولیات کی فراہمی کو اولین فوقیت دی جا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کے اصلا حتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی اور بے مثال ترقی نے تاریخ رقم کی ہے۔حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین ویژن کے تحت 175ایکٹر وقف اراضی کی شجر کاری کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔

جس پر محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے۔و زیر اوقاف نے کہا کہ محکمہ کی زمین پر عرصہ دراز سے ناجائز قابضین سی2510ایکڑ 7کنال 4مرلہ رقبہ واگذار کروایا جاچکا ہے جس کی مالیت 5211ملین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اس سلسلہ میںمزارات ومساجد پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر الیکٹرونک کیش ڈیپازٹ مشینیںنصب کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بہترمنافع حاصل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے ادارہ پنجاب پنشن فنڈ کی معاونت سے پنشن فنڈ پالیسی کا اجراء کیا جارہا ہے۔ سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہمحکمہ کی پراپرٹیز کے لیے ایک بزنس ماڈل مرتب کیا گیاہے جس کے ذریعے کمرشل اراضیات کا نیلام عام کیاگیا۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی پراپرٹیز کی جیومیپنگ کی جا رہی ہے جس سے ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کر کے شفاف نیلام عام ہوگا۔

مزارات پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف کمپلیکس،شاپنگ پلازہ ،ہسپتال پلازہ ،پارکنگ پلازہ وغیرہ)تعمیر کیے جائیںگے۔ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی زرعی اراضی کو ڈیری فارمنگ ،فش فارمنگ اور لائیو سٹاک فارمنگ کے لیے نیلام عام کیا جارہا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو ازسرنوفعال بنایا جارہا ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے قرآن پاک کے مقدس بوسیدہ اوراق کی ری سائیکلنگ کی جائے گی۔مزارات پر زائرین کے لیے مزیدسہولیات کی فراہمی کو اولین فوقیت دی جا رہی ہے۔ زائرین کرونا وبا بارے کسی بھی صورت احتیاط کو نظر انداز نہ کریں۔