مفت سفر کرنے سے روکنے پر خاتون کی انتطامیہ سے تلخ کلامی، آہنی پول گارڈ کو دے مارا

خاتون نے بچی کو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ لے جانے کی کوشش کی، گارڈ نے روکا تو توڑ پھوڑ شروع کردی اور گالم گلوچ بھی کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین انتطامیہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 31 جولائی 2021 23:34

مفت سفر کرنے سے روکنے پر خاتون کی انتطامیہ سے تلخ کلامی، آہنی پول گارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 31 جولائی2021ء) اورنج لائن میٹرو اسٹیشن پر مفت سفر کرنے سے روکنے پر خاتون کی انتطامیہ سے تلخ کلامی، خاتون نے میٹرو اسٹیشن پر نصب آہنی پول گارڈ کو دے مارا، خاتون کی جانب سے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی-تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اورنج لائن اسٹیشن پر خاتون کی بچی کو ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرانے کی کوشش گارڈ نے ناکام بنا دی، خاتون نے آپے سے باہر ہو کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔

گزشتہ رات اورنج لائن اسٹیشن باغبانپورہ پر خاتون نے بچی کو مفت سفر کروانے کی کوشش کی تاہم گارڈ نے روک کر کوشش ناکام بنا دی، گارڈ کے روکنے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی، خاتون نے اسٹیشن کی رکاوٹیں توڑ ڈالیں۔ خاتون نے رکاوٹ کے لئے رکھے آہنی پول سے گارڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک آہنی پول گارڈ کے پاون مین جا لگا، تاہم گارڈ کو کوئی شدید چوٹ نہ آئی- اورنج لائن آپریشنز حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچی کو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ لے جانے کی کوشش کی، گارڈ نے روکا تو توڑ پھوڑ شروع کردی اور گالم گلوچ بھی کی۔

انہوں نے بروقت معاملے کو سنبھالنے پر سکیورٹی سٹاف کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :