آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی
53ارکان پر مشتمل ایوان میںحکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کو27 ووٹ درکار ، خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ،تحریک انصاف نے 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی
دانش احمد انصاری
اتوار 1 اگست 2021
19:15
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مختص بقیہ 3 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔
خیال رہےکہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، اس طرح پی ٹی آئی کشمیر میں 29 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے جب کہ 3نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے۔منتخب ارکان سے موجودہ اسپیکر کل حلف لیں گے جس کے بعد ارکان نئے اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس کے مطابق عمران خان آئندہ 2 روز میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کردیں گے۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پرآنے کی دعوت دے دی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والا وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا، پیسے کی بنیاد پر بنی جعلی حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیرانتخابات میں پیسہ چلایا، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی، دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے، حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے، پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بےنقاب کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنےگا، کوشش ہوگی آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت الیکشن ریفارمزچاہتی ہے تواتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، سندھ میں ہمارے خلاف سیاسی کچرا جمع کیا جارہا ہے، کراچی کے ضمنی انتخابات میں سب جماعتوں کو پیپلزپارٹی نے شکست دی، پیپلزپارٹی کے خلاف کئی اتحاد بنے مگر وہ خود اختلافات کا شکار ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اضافہ
-
اگر سعودی عرب ہمیں اگر ساڑھے 5 ہزار بھکاری پکڑ کر دے اور کہے یہ آپ کےلوگ ہیں تو ہم کیا کریں؟
-
کچھ لوگ صرف ڈالر بنانے کی خاطر من گھڑت اور حقائق کے برعکس جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں
-
299 روپے کے پٹرول کی اصل قیمت 211 روپے ہونے کاانکشاف
-
صدر پزشکیان کل منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ایرانی میڈیا
-
حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
ایرانی صدر کا متوقع دورہ پاکستان، ریڈ زون میں سیکیورٹی اور تزئین و آرائش کے غیر معمولی انتظامات
-
سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے 4 لاکھ نئی ملازمتوں کا امکان
-
گورنر سندھ اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی ملاقات
-
تیل کی بہت زیادہ قیمتوں کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی مانگ میں اضافہ
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
-
لاہور ، گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی ، اسقاط حمل اور ہلاکت ، پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.