& بلوچستان کے تمام علاقوں کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جائی: ہدایت الرحمان بلوچ

د* کوئٹہ سمیت تمام علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔تعلیم وصحت کے مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی کا دو ردورہ ہی:صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

اتوار 1 اگست 2021 20:55

غ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے تمام علاقوں کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جائے کوئٹہ سمیت تمام علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔تعلیم وصحت کے مراکز نہ ہونے کے برابر ہیں ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی کا دو ردورہ ہے ۔

جماعت اسلامی ہی حقیقی اسلامی عوامی تبدیلی لائیگی عوام جماعت اسلامی کے انقلابی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاسی انتخابی حکمتِ عملی پر پوری جماعت اور کارکنان مطمئن اور پرجوش ہیں۔ جماعت اسلامی کے منشوراورانتخابی نشان ’’ترازو ‘‘پر بلدیاتی اور قومی وصوبائی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیاسی فساد، اقتصادی بحرانوں اور غیر آئینی پارلیمانی ماحول سے ملک وملت کو نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی نظریاتی دینی اور عوامی فلاحی جدوجہد تیز کرے گی۔ مفادپرست اور جمہوریت چور نظام کے مقابلہ میں اسلامی نظریاتی اور فلاحی تحریک ہی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ آئین، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد اور سرمایہ دارانہ ظالمانہ اقتصادی نظام کی جگہ اسلام کے معاشی نظام کے لئے طویل المیعاد صبرآزماجدوجہد ناگزیر ہے۔

حکومت کی ناکام پالیسیوں آئی ایم ایف کی غلامی کی وجہ سے غربت میں اضافہ اور عوام کے معیار زندگی میں گراوٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ بجلی ،تیل ، گیس ،صاف پانی کا بحران، انتہائی اونچے درجے کی قیمتیں عوام کے لئے وبالِ جان بن گئی ہیں۔ عمران خان سرکار عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی فساد، مخالفین کو ذلیل کرنا اور بلند بانگ جھوٹ فریب سے حکومت چلا رہے ہیں۔ عوام کو زیادہ دیر ہیجانی کیفیت اوردھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا۔عوام بیدار ہونگے، جھوٹ فریب مفاد پرست عوام دشمن نظام اپنے اپنے انجام کو پہنچے گا۔