
مالی سال 21-2020 میں ریکارڈ 31.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں، عبدالرزاق دائود
ہماری پالیسی ہے آئندہ 5 سال میں ٹیکسٹائلز، آئی ٹی، انجینئرنگ، کیمیکلز، فوڈ اور دیگر شعبوں پر کم انحصار کریں ،برآمدات میں سب سے زیادہ 47 فیصد اضافہ آئی ٹی سیکٹر میں ہوا ہے جو بڑی کامیابی ہے،مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان کو برآمدات کرنیوالا ملک دیکھنا چاہتا ہوں ،برآمدات میں ہونیوالا اضافہ پائیدار ہونا چاہئے،مشیر تجارت کی معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس
پیر 2 اگست 2021 23:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ آسانی سے نہیں ہوا، جون میں صرف ایک مہینے میں ہی یہ 2.7 ارب ڈالر تھی جو ریکارڈ ہے اور اب جولائی کے اعداد وشمار آگئے ہیں اور 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، یہ بھی جولائی کے مہینے کا ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے، برآمدات، برآمدات اور برآمدات۔ اس کے ساتھ ساتھ ‘میک ان پاکستان’ بھی ہماری ایک پالیسی ہے، جس کے تحت آپ جو برآمد کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں بنائیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال صرف 25.3 ارب ڈالر صرف مصنوعات اور 6 ارب ڈالر خدمات کی مد میں برآمدات تھیں جو مجموعی طور پر 31.3 ارب ڈالر تھیں جو ایک لحاظ سے ریکارڈ تھا ۔رواں برس کی پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کی ایکسپورٹرز کے ساتھ گفتگو شروع ہوچکی ہے اور ہم نے سوچا کہ کہاں توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی سیکٹر میں ہوا ہے اور اس شعبے میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو میرے خیال میں بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعات میں جہاں برآمدات 25.3 ارب ڈالر تھیں، اس کو ہم 31.2 ارب ڈالر پر لے جائیں گے اور خدمات کو 6 ارب ڈالر سے ساڑھے 7 ارب ڈالر تک لے جائیں گے جو اگلے مالی سال کے آخر تک مجموعی طور پر 38.7 ارب ڈالر ہوجائے گا۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزیراعظم سے ہماری ملاقات ہوئی ہے جہاں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے اور فیصلہ ہوا کہ ایک رینج رکھیں، تو ٹیکسٹائل والوں نے کہا کہ ہم 20 ارب ڈالر کرسکیں گے اور اٴْمید ہے کووڈ کے حالات ٹھیک رہے تو 20 سے 21 تک چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم 38.7 سے 40 ارب ڈالر تک جاسکتے ہیں، جو بہت زیادہ اور اچھا ہدف ہے اور اب مجموعی برآمدات کا رینج 38.7 سے 40 کے درمیان ہوگا جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں 20 سے 21 ارب ڈالر کے درمیان ہوگا۔مشیر تجارت نے کہا کہ وزیراعظم سے موٹر سائیکل کے حوالے سے ثاقب شیرازی نے ملاقات کی اور کہا کہ اب تک موٹر سائیکل کی برآمد صفر ہے، جیسا کہ میں نے کہا کہ پہلے میک ان پاکستان ہو تو اس وقت موٹر سائیکل کی پیداوار میں پاکستان خود کفیل ہوچکا ہے اور اب 26 لاکھ موٹرسائیکل پاکستان میں تیار کرتے ہیں۔ثاقب شیرازی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابھی 10 ہزار موٹر سائیکل کے برآمدات کے آرڈر آچکے ہیں اور ہنڈا اپنی اہم 2 سے 3 مصنوعات پاکستان سے برآمد کرنے کیلئے تیار ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ عامر اللہ والا نے موبائل کی مقامی سطح پر تیاری کا کام شروع کیا ہے اور فیکٹری لگائی ہے اور انہوں نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور بتایا کہ مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری میں اضافہ ہورہا ہے اور موبائل کی درآمد کم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ 21 درخواستیں ہیں کہ ہمیں بھی پاکستان میں موبائل بنانا ہے، تو خوشی سے آجاؤ اور بناؤ کیونکہ ہماری ایک پالیسی بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عامر اللہ والا نے بتایا کہ 2022 میں وہ موبائل برآمد کریں گے تو موٹرسائیکل اور موبائل فون جو پہلے کبھی برآمد نہیں ہوتے تھے اب برآمد ہوں گے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ہماری پالیسی یہی ہے کہ آئندہ 5 سال میں ٹیکسٹائلز، آئی ٹی، انجینئرنگ، کیمیکلز، فوڈ اور دیگر شعبوں پر کم انحصار کریں اور یہ شعبے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو برآمدات کرنے والا ملک دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ جو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے یہ پائیدار ہونا چاہیے، اگر چند برس بعد اس میں کمی ہوئی تو پھر کیا فائدہ ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.